بی جے پی – شیو سینا کے 10 ممبران اسمبلی کانگریس – این سی پی کے رابطے میں

ممبئی ۔13۔دسمبر ۔(ایجنسیز )ہندی ہارٹ لینڈ کی تین ریاستوں مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات میں ہار کا خمیازہ بی جے پی کو مہاراشٹر میں بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہاں برسر اقتدار بی جے پی اور شیو سینا کے 10 سے زیادہ ممبران اسمبلی کانگریس اور این سی پی کے رابطے میں ہیں ۔ یہ سبھی ممبران اسمبلی مغربی مہاراشٹر کے بتائے جارہے ہیں ۔ امکان ہے کہ مہاراشٹر بی جے پی کے دو ممبران پارلیمنٹ بھی کانگریس کا ہاتھ تھام سکتے ہیں ۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بی جے پی اور ریاست کی دیویندر فڑنویس حکومت کیلئے بڑا جھٹکا ہوگا ۔ بتادیں کہ ریاست میں بی جے پی – شیوسینا کی اتحادی حکومت ہے ۔ مرکز میں بھی شیو سینا بی جے پی کی اتحادی پارٹی ہے ۔ دونوں ہی حکومتوں میں اتحادی ہونے کے باوجود شیو سینا بی جے پی کے خلاف ہے ۔ وہ رام مندر سمیت دیگر معاملات پر بی جے پی کو گھیرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading