لکھی سرائے 07 جولائی ( یواین آئی ) بہار کے لکھی سرائے ضلع میں نگر تھانہ علاقہ کے چوکی گاﺅں واقع اشوک دھام مندر احاطہ میں ہوئے بم دھماکہ میں تین بچے شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ ( مہم ) پون کمار اپادھیائے نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مندر احاطہ میں کچھ بچے کھیل رہے تھے ۔ اسی دوران میں انہیں جھاڑیوںکے نیچے دو بم دکھائی دئے لیکن وہ سمجھ نہیںسکے کہ وہ بم ہے ۔ اسکے بعد وہ اسے گیند سمجھ کر کھیلنے لگے ۔ اسی دوران بم دھماکہ ہوا جس میں تین بچے گوند کمار ، لوکش کمار ، اور دھرمیندر کمار سنگین طور سے زخمی ہوگئے ۔ سبھی زخمی چوکی گاﺅںکے رہنے والے ہیں۔ مسٹر اپادھیائے نے بتایاکہ زخمی بچوں کو لکھی سرائے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے ابتدائی علاج کے بعد ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال ( پی ایم سی ایچ ) ریفر کر دیا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ جھاڑیوںکے نیچے رکھے بموںمیں سے ایک فعال اور ایک غیر فعال تھا۔وہ موقع پر خود جانچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس معاملے کے سبھی نکات پر جانچ کی جائے گی ۔