بہار: طالبعلم اسکول ہاسٹل میں مردہ پایا گیا، متوفی کے والد کا پرنسپل پر الزام

بہار: طالبعلم اسکول ہاسٹل میں مردہ پایا گیا، متوفی کے والد کا پرنسپل پر الزام

سیتا مرہی (بہار): بہار کے سیتامرہی ضلع کے ایک اسکول میں ایک طالبعلم مردہ حالت میں پایا گیاجس سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ متوفی طالب علم کے والد نے ٹیچر پر الزام لگایا کہ انہوں ان کے بیٹے کو زدو کوب کیا ہے۔ ا س اسکول کا نام کیندرودیالیہ سوتہار بتایا گیا ہے۔متوفی پانچوں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے متوفی کے والد سشیل کمار نے بتایا کہ میرے بیٹے نے سابق میں کئی مرتبہ ٹیچرس کے مارنے کی شکایت کی تھی۔

میں اس ضمن میں اسکول پرنسپل سے بھی رجوع ہوا تھا انہوں نے مجھے یقین دلایا تھا کہ آئندہ سے اس طرح کی شکایت نہیں آئے گی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کو چوری کے غلط الزام میں اسکول کینٹین میں مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے ا س کی موت واقع ہوگئی۔“ سشیل کمار نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے کو چوری کے الزام میں اسکول پرنسپل نے مارا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ اس کی موت کی اصل وجہ کیا ہے۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسے زہر دیدیا گیا او ربعض لوگ اسے قتل کردینے کی بات کررہے ہیں۔“ پولیس نے اس معاملہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ویر کنور دھریندر نے بتایا کہ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے ایک اسپیشل ٹیم کی تشکیل دئے ہیں جلد ہی حقائق کا پتہ لگا لیا جائے گا۔“

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading