بھیونڈی: واٹس پر تین طلاق دینے کے بعد فرار شوہر سات ماہ بعد گرفتار

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں بیوی کو واٹس پر تین طلاق دیں کر دبئی فرار ہونے والے شوہر کو پولیس نے سات ماہ بعد گرفتار کیا ہے۔ موبائل پر طلاق دینے کے بعد مقدمہ درج ہونے پر ملزم کے فرار ہونے پولیس نے اس کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا تھا۔جس کی خبر لگنے کے بعد وہ ہندوستان لوٹ رہا تھا۔ لیکن وہ ممبئی ہوائی اڈے پر نہ اتر کر امرتسر ائیرپورٹ پر جیسے ہی اتر امرتسر پولیس نے اسے گرفتار کر بھیونڈی پولیس کے سپرد کر دیا۔ گرفتار ملزم نے میکے سے 5 لاکھ بطور جہیز کے نہ لانے پر بیوی کو پہلے گھر سے نکالا اور پھر اسے واٹس ایپ پر طلاق دے دیا تھا۔

واضح ہو کہ بھیونڈی کے دیوان شاہ درگاہ کی رہنے والی آرزو شیخ (23) نامی معذور خاتون کا نکاح 18 مئی 2014 کو ندیم شیخ کے سات ہوا تھا۔ نکاح کے دوران آرزو کے گھر والوں نے بطور جہیز گھریلوں سامان کے ساتھ قیمتی زیور تک دیئے تھے۔ ندیم شیخ ٹیکنیکل انجینئر ہیں اور کلیان کی کسی نجی کمپنی میں ملازمت پر تھا۔ باوجود شادی کے کچھ دن کے بعد سے ہی ندیم کے گھر والوں نے نہ صرف جہیز کے لئے جسمانی اور ذہنی طور پر متاثرہ کو اذیت دینے لگے بلکہ اس کا شوہر اس کے کردار پر شک کرنے لگا۔ پھر بھی سسرال والوں کی ہر زیادتی کو مسکراتے ہوئے برداشت کرتے رہی اس دوران اس کا ایک چار سالہ بیٹا بھی ہے۔

باوجود اس کے پچھلے کچھ مہینوں میں ندیم فلیٹ خریدنے کے لئے آرزو پر مائیکے سے 5 لاکھ روپئے لانے کا دباو¿ بنانے لگا گیا۔ مانگ پوری نہ کرنے وہ بیوی کی نہ صرف پٹائی کرتا تھا بلکہ ایک دن اسے دھکے مار کر گھر سے باہر نکال دیا۔ اس کے کچھ دن بعد اس نے واٹس ایپ پر تین طلاق کا میسیج بھیج کر اسے طلاق دیں دیا۔

جس کے بعد آرزو نے پولیس محکمے کو میمورنڈم دے کر شوہر ، ساس ، سسر پر مقدمہ درج کر انصاف کی درخواست کی ہے۔ اس کے بعد بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کلیان کرپے ، ڈی سی پی راجکمار شندے کی رہنمائی میں موبائل پر تین طلاق دینے والے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی

لیکن اسی درمیان ندیم دبئی چلا گیا۔ جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اس کا پاسپورٹ نمبر لے کر اس کا لک آوٹ نوٹس جاری کیا جس کی معلومات ملنے پر وہ ہندوستان آنے کے لئے گرفتار ہونے کے ڈر سے ممبئی ہوائی اڈے پر نہ اتر کر امرتسر ایئرپورٹ پر اترا جہاں پر تعینات امرتسر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اسے بھوئی واڑہ پولیس کے حوالے کردیا۔جسے عدالت نے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading