بھیونڈی میں نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری؛ لڑکی حاملہ ملزم گرفتار

بھیونڈی (شارف انصاری):- شہر پولیس اسٹیشن کی حد میں کلیان روڈ کے نہروں نگر نئی بستی میں رہنے والی پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ دانت کی دیسی دوا فروخت کرنے والے حکیم کا اپنے ساتھیوں کی مدد سے عصمت دری کرنے کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ مسلسل ہورہی عصمت دری کی شکار ہورہی لڑکی چار سے پانچ ماہ کی حاملہ ہو گئی ۔ اس طرح کا معاملہ روشنی میں آنے کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد نے بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن پہنچ کر زانی حکیم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔ جس کی شکایت پر شہر پولیس نے عصمت دری کا معاملہ درج کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے
پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق پنکج گوسوامی 42 نامی عصمت دری کے ملزم کا بھیونڈی کارپوریشن کے پرانے دفتر کے سامنے دانت کی دیسی دوا دینے کا کاروبار کرتا ہے ۔جہاں رمضان ماہ میں ایک دن بھیونڈی کے نہرونگر شانتی نگر کی رہنے والی متاثرہ لڑکی دانت میں درد کے علاج کرانے کے لئے وہ اپنی 13 سالہ بہن کے ساتھ پنکج کی دوکان پر آئی تھی ۔ جس کا پنکج اور اس کا ساتھی دونوں نے نابالغ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 15 سالہ لڑکی سے جان پہچان بڑھاتے ہوئے اس کے ساتھ ملزم پنکج اور اس کے ساتھی نے زبردستی عصمت دری كی ۔اسكے بعد متاثرہ لڑکی کو دھمکی دیتے ہوئے اس کے ساتھ ملزم كھونی گاؤں میں اور وجریشوری لے جاکر اس کے ساتھ بار بار عصمت دری کرتا رہا ۔ اس طرح سے عصمت دری کی شکار لڑکی چار سے پانچ ماہ کی حاملہ ہو گئی ۔ جس کا خلاصہ ہوتے ہی متاثرہ لڑکی کے والد نے شہر پولیس اسٹیشن پہنچ کر ملزم پنکج گوسوامی اور اس کے ساتھی کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔ان کی شکایت پر اس معاملے میں بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن نے تعزیرات ہند کی دفعہ 376، 376 (ڈ) سمیت پوسکو سیکشن 4، 6، 8، 10، 12 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ شہر پولیس نے زانی حکیم پنکج گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے ۔جسے آج تھانے سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں کورٹ نے 14 دسمبر تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر رویندر فڈ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading