بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کورونا سے متاثرمزید دو مریض پائے گئے۔ دونوں مریض بیرونِ شہر سے بھیونڈی آئے تھے

بیرونِ شہر سے آنے والے افراد کی معلومات کارپوریشن کے طبی محکمہ کو دینے کی میونسپل کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- تھانہ،کلیان ڈومبیولی، الہاس نگر اور مرباڑ کی طرح بھیونڈی میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔گذشتہ12 اپریل کو بھیونڈی میں کورونا کا پہلا مریض پایا گیا تھا۔ آج کورونا سے متاثر مزید دو مریضوں پائے جانے سے بھیونڈی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اب تین ہوگئی ہے۔ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے کارپوریشن کی حدود میں کورونا سے متاثر دو مریض کے پائے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ دونوں مریضوں کو علاج کے لئے تھانہ کے سول ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں ان کے رابطے میں آئے ہوئے افراد کو بھیونڈی کے آمنترا قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

کورونا سے متاثر ایک 53 سالہ مریض مالیگاؤں سے آیا تھا جبکہ دوسرا ایک 23 سالہ نوجوان باندرہ سے بھیونڈی آیا تھا۔ دونوں مریضوں میں کورونا کی کوئی بھی ظاہری علامات نہیں پائی گئی ہیں لیکن ان کے بیرونِ شہر سے بھیونڈی آنے کی وجہ سے جب ان کی سویپ کو کستوربا ہاسپٹل میں جانچ کے لئے بھیجا گیا تب دونوں مریضوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو پائی گئی ہیں۔ان دونوں کورونا۔مثبت مریضوں کی سکونت کے مقامات کو کارپوریشن انتظامیہ نے سیل کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

اور ان مقامات کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ ان علاقوں میں کنٹونمنٹ زون تیار کرکے وہاں کے سروے کئے جانے کی بھی تیاری کارپوریشن انتظامیہ نے شروع کر دی ہے۔ چونکہ دونوں مریض بیرونِ شہر سے سفر کرکے بھیونڈی آئے تھے جس کے بعد انہیں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔

اس تناظر میں بھیونڈی کارپوریشن کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پروین اشٹیکر کی جانب سے بھیونڈی کے تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کے علاقوں میں بیرونِ شہر سے آئے ہوئے افراد کی معلومات قریب کے کارپوریشن کے ہیلتھ سینٹر میں، ہیلپ لائن نمبر 250049یا ٹول فری نمبر 18002331102 پر دی جائے۔بھیونڈی کارپوریشن کے عوامی رابطہ افسر ملند پڑسولے کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading