بھیونڈی ( شارف انصاری):- سوتنتر پترکار لیکھک سنستھا (رجسٹرڈ) بھیونڈی کی جانب سے 6 جنوری یوم صحافت کے موقع پر شہر کے ریجنٹ گارڈن ہوٹل کے وسیع ہال میں یوم صحافت ایک پروقار تقریب کے دوران دھوم دھام سے منایا گیا ۔ اس موقع پر ہندی ہفت روزہ آج کا سدھانت اخبار کے کیلنڈر کا افتتاح بھی کیا گیا ۔ ساتھ ہی شہر میں سماجی خدمات انجام دے رہے ہال میں موجود سبھی صحافیوں کا استقبال کرتے ہوئے انھیں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
اس پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیوسینا شہر سربراہ موہن وللال نے کہا کہ صحافت کرنا ایک خطر کا کام ہے ۔ ملک کی حکومتیں صحافیوں کی حفاظت کو لے کر بڑی بڑی باتیں تو کرتی ہے لیکن صحافیوں کی حفاظت کو لے کر ابھی تک کوئی ٹھوس قوانین نہیں بنائے گئے ہے ۔ شیوسینا لیڈر نے شہر کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو خوبصورت، صاف ستھرا اور سبھی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنی صحافت کا بے خوف ہوکر قلم کا استعمال کریں ۔اس پروگرام میں شیوسینا شہر سربراہ موہن وللال، كھاندیش شینا صدر سهاس دادا بونڈے، بی جے پی اتر بھارتیہ محکمہ کے چیئرمین منوج سنگھ ٹھاکر، بھیونڈی کارپوریشن تعلیم محکمہ کے ڈپٹی چیئرمین و کارپوریٹر وسیم انصاری، آر پی آئی بھیونڈی ضلع شہر نائب صدر انور نروان، کارپوریشن اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر بھالےراو، کارپوریشن افسر تعلقات عامہ ملند پلسلے، ایڈوکیٹ عبد الباقی انصاری، پروگرام کے آرگنائزر آج کا سدھانت کی خاتون مدیر سدا چکرورتی، ایگزیکٹو ایڈیٹر شنکر منا چکرورتی، صحافی گروپرساد سنگھ، سنجے دوبے، مفضل حسین، مولانا اسعد قاسمی، شارف انصاری، فہیم فاروقی، کشور پاٹل، اشوک گپتا، آچاریہ سورجپال یادو، راجو گھیساس، سندیپ گپتا، رحیم شیخ، درشنا واگھمارے، نیلم تیواری، لولیش ستار، بی جے پی ضلع خواتین مورچہ نائب صدر کومل سرساٹ سمیت بڑی تعداد میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی اور مہمانان میں موجود تھے ۔ سنستھا کی جانب سے یوم صحافت کے موقع پر موجود سبھی صحافیوں کو شال اور پھولوں کا گلدستہ دے کر استقبال کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت شہر کے سینئر اور ہندی اخبارات کے انقلابی صحافی کرشن گوپال سنگھ ٹھاکر نے اور نظامت کے فرائض صحافی فخرے عالم خان نے ادا کی ۔