بھیونڈی :سویٹ ہارٹ لیڈیز آرکسٹرا بار فائرنگ کا معاملہ فریادی بار مالک ہی نکلا ملزم پولیس کی تحقیقات میں انکشاف

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- 28 مئی نصف شب کو رانجنولی ناکہ پر واقع سویٹ ہارٹ لیڈیز آرکیسٹرا بار مالک پر ہوئی فائرنگ کی گتھی کون گاؤں پولیس نے سلجھا لیا ہے ۔ پولیس کی تحقیقات میں فائرنگ میں زخمی فريادی بار مالک ہی اصلی مجرم پائے جانے پر اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ لیڈیز آرکسٹرا بار میں فائرنگ کے بارے میں سچائی معلوم ہونے پر پولیس بھی سکتے میں ہے ۔ پولیس نے ملزم بار مالک امول براڈے پر مجرمانہ مقدمہ درج کر اسے گرفتار کرلیا ہے ۔

ملی معلومات کے مطابق 28 مئی آدھی رات کو رانجنولی ناکہ پر واقع سویٹ ہارٹ لیڈیز آرکیسٹرا بار مالک امول براڈے پر موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم نوجوانوں کے ذریعہ سگریٹ دیئے جانے کی کہا سنی کو لے کر پستول سے فائرنگ کی جس میں بار مالک امول کے ہاتھ میں گولی لگنے سے اس کا علاج جاری ہیں ۔ پولیس نے فائرنگ کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے 4 دن کے اندر ہی کپل کتھورے اور عرفان شیخ کو گرفتار کر لیا تھا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں گرفتار دونوں نوجوانوں کے موبائل کی جانچ کئے جانے پر فائرنگ معاملے کے تار خود بار مالک امول سے جوڑتے چلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق بار مالک امول براڈے نے اپنے جان پہچان والوں سے تقریبا تین کروڑ روپیہ قرض لیا ہے ۔ اس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات سے گزر رہا تھا ۔ وہ لوگوں کو واپس رقم نہ دے پانے میں مشکلات سے گزرتھا۔ جس سے بچنے کے لئے امول بوراڈے نے یو ٹیوب پر وائرل ہوئی اس طرح کی ایک واردات کو دیکھ کر اس سے ترغیب لی۔ اور اس نے قرض دینے والوں سے بچنے کے لئے یہ بڑی سازش رچی ۔اس سازش میں شامل کرنے کے لئے امول نے کپل كتھورے اور عرفان شیخ سے بات کر انہیں یہ یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ اس معاملے میں پھنسےگے تو وہ ان کی ضمانت میں اور پولیس کیس سے چھڑانے کے لئے پوری مالی مدد کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ امول بوراڈے نے یہ بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ کٹے سے ہاتھ پر فائرنگ کرنے سے اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا ۔ پوری طرح سمجھ بوجھ کر اس بڑی سازش کو انجام دیا گیا۔ جو پولیس کی سخت تحقیقات میں انکشاف ہوا۔ پولیس نے بار مالک کو بنا تاخیر کےگرفتار کر لیا ہے ۔

** قرض ادا نہ کرپانے کے سبب خود پر چلوائی گولی

بار مالک امول کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کی تحقیقات میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے تجارت کے لئے 3 کروڑ روپئے کا قرض لیا تھا ۔یہ قرض جلد ادا کرنے کے لئے وہ شدید دباؤ جھیل رہا تھا ۔ یو ٹیوب پر کرائم پٹرول کی ویڈیو دیکھ کر فلمی طرز پر مجرموں سے اپنے اوپر پیچھے سے فائرنگ کرائی ۔ جس سے جزوی طور پر زخمی ہو جائے اور کچھ وقت تک قرض داروں سے نجات مل سکے ۔ قرض ادائیگی کے لئے بار مالک کا گیم پلان سن کر پولیس بھی سکتے میں ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading