بھیونڈی: دہشت گردانہ حملے کے خلاف تنظیم علمائےاہلسنت کی میٹنگ

بھیونڈی:آج مورخہ ۱۷؍فروری بعد نماز عشاء تنظیم علمائے اہل سنت بھیونڈی کے دفتر میں علمائے اکرام کی ایک میٹنگ ہوئی ۔گذشتہ دن کشمیر میں ایک دہشت گردی حملہ میں ملک کے ۴۰ سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔جس کی وجہ ملک بھر میں غم و غصہ ہے۔اس سلسلے میں پلوامہ پر ہوئے فوجیوں پر حملے کے خلاف علماءنے کافی غم و غصہ کا اظہار کیا اور اس حملے کی سخت مذمت کی۔اراکین مسجد ٹرسٹیان اسٹاف نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
اور مفتی مبشر رضا اظہرمصباحی کی قیادت میں اس میٹنگ کا انعقاد ہوا جسمیں اس حملے کی سخت مذمت کی گئی اور پاکستان کو دشمن ملک قرار دے کر فوراً اسکا جواب دیا جانے پر حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا۔

مولانا شمشاد نوری نے کہا کے اس حملے کے خلاف منہ توڑ جواب دینا چاہئے اور حکومت کو چاہئے سختی سے اس کا جواب دے۔

مولانا غلام مصطفٰی امجدی نے کہا حکومت ایسے ممالک سے قطع تعلق کریں جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں۔
مفتی محمد عمر نے کہا کہ کسی بھی حال میں دشمنوں کو بخشا نہیں چائیےاور سخت کاروائی کی جانی چایئے۔

پھر تمام علماء کی اتفاق رائےسے یہ طے ہوا کہ آئندہ ۲۲؍فروری 2019بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام :سنی جامع مسجد کوٹرگیٹ میں’’دہشت گرد مخالف کانفرنس ‘‘منعقد کی جائیگی اور پر امن احتجاج درج کر کے جوانوں پر حملے کا بدلہ تلاش کیا جائے۔لہذا تمام مسلمانوں سے گذارش ہیکہ زیا دہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اپنے وطن سے محبت اور وطن سے وفاداری کا ثبوت دیں۔
سبھی نے غم و ناراضگی سے سخت الفاظ میں اس حملے کی مذمت کی اور ملک کی خوشہالی ایکتا اور مالمیت اور حفاضت کے لئے ہم جو بھی ممکن ہوگا حکومت کو اخلاقی ،مالیاتی اور اتحادی سے مدد کریں گے۔عوام کے نام جاری اپیل بھی کی گئی کہ پاکستان دشمن ملک ہے اس پر سخت الفاظ میں کاروائی کی جائے۔حاضرین نے اتفاق کیا ۔
اس میٹنگ میںمفتی مبشر رضا ازہر مصباحی، مفتی محمد عمر اشرفی،مولانا شمشاد احمد نوری،مولانا محمداکرم ،مولانا محمد تہور حسین اسماعیلی، مولانا غلام مصطفٰے امجدی،مولانا شاہ نواز ،حافظ و قاری شمشیر احمد ،جناب معراج احمد ،جناب اعجاز شیخ،فیضان مومن ودیگر حضرات نے شرکت کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading