اردھاپور:18فروری (شیخ زبیر ) پلوامہ میں ہوئے دل دہلانے والے دہشت گرد حملہ میں شہید ہوئے فوجیوں کو شمع روشن کرکے خراج تحسین کیلئے تالاب میدان تا بس اسٹانڈ تک کینڈل مارچ نکالا گیا جس میں شہر کے سبھی ملی ،سماجی اور سےاسی رہمناﺅں نے شرکت کی۔ نوجوان اپنے جذبات سے بھرے انداز میں ہندوستان زندہ باد کے نعرہ بلند کر رہے تھے۔نوجوانوں کا یہ قافلہ بس اسٹانڈ کے پاس پہنچاتو جماعت اسلامی ہند کے امیر مقامی جناب سلمان خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے دشمن یہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن وامان رہے ۔ہندو اورمسلم کے اتحاد سے پڑوسی ملک کوحسد وجلن ہوتی ہے اس لئے وہ اس طرح کی بزدلانہ حرکت کرتاہے۔ ہم حکومت سے اپےل کرتے ہےں کہ وہ اس حملہ کا منہ توڑ جواب دے ۔ اےڈوکےٹ کےشور دےشمکھ نے کہا کہ مےں لےٹس گروپ کے نوجوانوں کو سلام کرتا ہوں کہ انہوں نے سب کومتحدہ کرکے یہ کینڈل مارچ نکالا ۔افروز خان نے تمام شرکاءکا شکرےہ ادا کےا کہ وہ سنجےدگی کے ساتھ اس پروگرام مےں شرےک ہوئے اورکےنڈل مارچ کو کامیاب بنایا ۔اس مارچ کے انعقاد مین لےٹس گروپ کے مرزا شہباز بےگ ،مجاہد خان ،بھارےب بہوجن کے تعلقہ صدر مرزا سمیع اللہ بیگ،ویراج دیشمکھ،ُ مرزا ظفراللہ بیگ ‘ شیخ زبیر ،عمران خان ،ذیشان بیگ ،کامران بیگ،سجاد بےلیگ،شیخ شفیق تانبولی، سید ایاز علی،مرزا ابوذر اللہ بیگ ودیگر نے اہم رول ادا کیا ۔