بھیونڈی تعلقہ کی كھارڈی واقع نالے میں ملی كاشيميرا کے صحافی نتياند پانڈے کی لاش

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی تعلقہ پولیس نے كاشيميرا کے صحافی نتياند پانڈے کی لاش بھیونڈی-وسئی روڈ پر كھارڈی گاؤں واقع نالے سے برآمد کیا ہے ۔ صحافی پانڈے گذشتہ 15 مارچ 2019 سے لاپتہ تھے، ان کی لاش كھارڈی کے نالے سے ملنے سے جہاں علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ وہیں یہ قتل کانڈ بھیونڈی تعلقہ پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق نتيانند پانڈے كاشيميرا سے شائع ہونے والےکا انڈیا انباونڈ ہفتہ روزہ نیوز پیپر اور ماہانہ میگزین کے ایڈیٹر تھے جو گذشتہ 15 مارچ 2019 سے لاپتہ تھے جن کے لاپتہ ہونے کے بارے میں سنیچر 16 مارچ 2019 کو كاشيميرا پولیس کو اطلاع دی گئی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کے مقتول صحافی اپنے اخبارات اور میگزین کے ذریعے بہت سے بدعنوان کے معاملات کا انکشاف کئے تھے ۔ جس میں بہت سے قسم کے تنازعات بھی شامل تھے ۔ اور وہ 15 مارچ 2019 کو ایک میٹنگ کے لئے باہر گئے اور لاپتہ ہوگئے ۔
واضح ہوکے بھیونڈی-وسئی روڈ پر واقع كھارڈی، پائیگاوں علاقے کی حد میں واقع نالے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش دکھائی دینے پر مقامی شہریوں کے ذریعہ اس کی اطلاع بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کو دی گئی تھی ۔ اطلاع ملتے ہی تعلقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نالے سے لاش کو برآمد کرکے پنچنامہ کر پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے آنجہانی اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھیج دیا تھا ۔لیکن ان کے رشتہ داروں کے مطالبہ پر آخری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے لاش ممبئی کے جے جے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ لاش کی شناخت کے لئے بھیونڈی دیہی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرنے کے بعد صحافی پانڈی کے رشتہ داروں نے لاش کی شناخت کی ۔

پولیس نے بتایا کہ ان کا قتل کرنے کے لئے سر پر تین چار وار کیا گیا تھا ۔ واقعہ کی اطلاع پر تھانے دیہی کے ایڈیشنل پولیس سپریٹنڈنٹ سنجئے پاٹل، ڈی وائی ایس پی گوڈبولے، بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سنجے ہزارے نے جائے واردات کا دورہ کیا ۔ یہ قتل کس نے اور کیوں کیا ہے یہ بھیونڈی تعلقہ پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے ۔اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات میں پولیس جٹ گئی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں