انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوٹر پیغام میں MainBhiChowkidar# ہیش ٹیگ استعمال کیا اور اپنے اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کر کے چوکیدار نریندر مودی رکھا۔ اس مہم کے ساتھ ہی یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنا لگا۔ اُن کی دیکھا دیکھی بی جے پی کے وزرا، رہنماؤں اور حامیوں نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لگایا۔ انڈیا میں ChowkidarNarendraModi# اور دنیا بھر میں ChowkidarPhirSe# ٹرینڈ کر کررہا ہے۔
نریندر مودی کی جانب سے اپنے لیے چوکیدار کا لفظ نیا نھیں۔اس سے پہلے انھوں نے 2014 کے انتخابات میں چوکیدار کا لفظ استعمال کیا تھا اور مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے پیسے کی چوکیدار بن کر حفاظت کریں گے۔
مگر اس بار بظاہر چوکیدار کے حوالے سے جاری مہم کانگرس کے رہنما راہل گاندھی نے شروع کی۔ انہوں نے ‘رافیل سکیم’ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘چوکیدار چور ہے’۔نریندر مودی کی جانب سے اس تازہ مہم کو اپنے دفاع کے طور پر پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ‘کیا آج آپ احساس جرم کا شکار ہیں؟’ٹوٹر صارف اجیت نے ChowkidarChorHai# استعمال کیا اور نریندر مودی کی ٹویٹ کو اپنے پیغام میں شامل کرتے ہوئے لکھا ‘میرے پیارے مودی صاحب۔ راہل جی نے آپ کو اپنے نام کے آگے چوکیدار لگانے پر مجبور کردیا۔ اس لیے جیت راہل کی ہوئی۔ ‘