بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی کے ٹھاكرچا پاڑہ میں واقع مشہور شری كھاٹو شیام بابا مندر کی دان پیٹی کا تالا توڑ کر نامعلوم چوروں نے قریب 30 ہزار روپئے چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ مندر میں ہوئی چوری سے شری كھاٹو شیام بابا کے ہزاروں بھگتوں میں بھاری ناراضگی پھیلی ہوئی ہے ۔
موصولہ معلومات کے مطابق سنیچر کی آدھی رات کے بعد نامعلوم چوروں نے ٹھاكر چا پاڑہ میں واقع شری كھاٹو شیام بابا مندر کے احاطے میں گھس کر مندر میں رکھی اسٹیل کی دان پیٹی کا تالا توڑ کر اس میں رکھا تقریبا 30 ہزار روپئے نقد لے کر فرار ہو گئے ۔ مذکورہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے ۔ اس چوری کی شکایت مندر کے ٹرسٹی جبر سنگھ روپ سنگھ راٹھوڑ نے نامعلوم چوروں کے خلاف كونگاوں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ معاملے کی جانچ پولیس سب انسپکٹر رزاق شیخ کر رہے ہیں ۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئے فوٹیج کی بنیاد پر چوروں کی دھر پکڑ جلد کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی اس مندر کی دان پیٹی توڑ کر دان میں دیئے گئے پیسوں کی چوری کی گئی تھی ۔ اس وقت پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے چوروں کو گرفتار کر لیا تھا ۔ شری كھاٹو شیام بابا کے بھگتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مندر میں چوری کرنے والے نامعلوم چوروں کی گرفتاری جلد کی جائے ساتھ ہی مندر کے علاقے میں رات کے وقت پولیس گشت بڑھانے کے ساتھ تیز کی جائے ۔