بھیونڈی :سماجوادی پارٹی نے دی کشمیر پلوامہ کے دہشت گرد حملے میں شہیدوں کو خراج عقیدت، نکالا کینڈل مارچ 

بھیونڈی ( شارف انصاری):- صوبائے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں کے اوپر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سماج وادی پارٹی کی جانب سے دہشت گرد حملے اور پاکستان کے خلاف كونارک آرکیڈ واقع بھیونڈی سماجوادی کے مرکزی دفتر کے قریب پرانا زکوة ناکا سے شہید یادگار چوک تک کینڈل مارچ نکالا گیا ۔ اور شہدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔
مذکورہ موقع پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی سیکرٹری رضوان احمد مسٹر اور چیف جنرل سکریٹری زبیر شیخ کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے ہندوستان زندہ باد، انڈین آرمی زندہ باد، شہید جوان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلی اور نفرت آمیز حرکت سے پاکستان باز آئے ۔ اگر ہندوستان کو کسی بھی طرح کی غلط نگاہ سے کوئی دیکھے گا تو ہر ہندوستانی اپنی ملک کی سلامتی کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہے ۔ مذکورہ موقع پر سماجوادی کے ریاستی سیکرٹری رضوان احمد مسٹر، چیف سکریٹری زبیر شیخ، شمیم ​​انصاری، نہال شیخ، سمیر سردار، عبداللہ انصاری، اعجاز چاچا، آفاق فاروقی، منور شیخ، آفتاب شیخ، سگی دیوی، حسینہ انصاری، قیصر جہاں مامی، شیمہ قریشی، اسلم شیخ ، اسمعیل رنگریز، جہانگیر فوجدار، اسلم فیضہ آبادی ، عارف تمبولی، حافظ شمش الزماں وغیرہ عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading