بھوکر سے اشوک راو‘ ناندیڑشمال سے ڈی پی ساونت امیدوار‘مگر ناندیڑ جنوب سے کون؟

ناندیڑ:29ستمبر(ور ق تازہ نیوز)ریاستی اسمبلی چناو میں کانگریس پارٹی نے ناندیڑ ضلع میں اپنے دوسابقہ ایم ایل اے اور سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راو چوہان کو اپناامیدوار بنایا ہے ۔ اشوک چوہان کو ان کے روایتی حلقہ انتخاب بھوکر سے ‘ ڈی پی ساونت کوناندیڑ شمال سے اور وسنت راو چوہان کو نائیگاوں سے دوبارہ ٹکٹ دیا ہے ۔

یہ دونوں امیدوار ایم ایل اے ہیں۔بھوکر سے اشوک راو چوہان کی اہلیہ امیتا تائی چوہان ایم ایل اے ہیں۔ان کے بجائے ان کے شوہر کوٹکٹ دیاگیا ہے ۔دیگلورحلقہ سے راو صاحب انتاپورکر کو ٹکٹ دیاگیا ہے۔ ناندیڑحلقہ جنوب سے کسی مسلم امیدوار کو الیکشن میں اتارنے کانگریس کوشاں ہیں ۔ لیکن اب مراٹھا لیڈر ونئے گرڈے پاٹل(کارپوریٹر) کا نام بھی زیر بحث ہے ۔ایسی توقع ہے کہ عبدالستار اور ونئے گرڈے پاٹل میں سے کسی ایک امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

کانگریس مہاراشٹر میں 125 نشستوں پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں اتحاد کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے جو اتنی ہی نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ 288 ممبروں پر مشتمل مضبوط مہاراشٹرا اسمبلی کی باقی 38 نشستیں دوسری دوست پارٹیوں کے مقابلہ کے لئے چھوڑ دی گئیں ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading