بھارت کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے کا 28 واں میچ آج افغانستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغان ٹیم : حضرت اللہ زازئی، گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی،اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران،اکرام علی خیل،راشد خان،آفتاب عالم،مجیب الرحمٰن ۔ بھارتی ٹیم : بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ بھونیشور کمار کی جگہ محمد سمیع کو شامل کیا گیا ہے جبکہ باقی کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، اے ایل راہول، روہت شرما، شیکھر دھون، ایم ایس دھونی، ہاردک پانڈیا، کیدر جادھو، محمد شامی، یوزویندر چہل، کلدیب یادو اور جسپریت بومرہ۔ پوائنٹس ٹیبل : افغانستان اب تک پانچ میچز کھیل چکا ہے اور تمام میچز  میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔ادھر بھارت چار میچ کھیل چکا ہے جس میں سے تین میں اسے کامیابی ملی اور چوتھا بارش کی نذر ہوا۔ اس لحاظ سے وہ اب تک ان بیٹ ایبل ہے یعنی کسی سے نہیں ہارا۔ پوائنٹس ٹیبل پر ر وہ چوتھےاور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔   بشکریہ- وائس آف امریکہ یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading