آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی کارکردگی بے حد خراب رہی ہے۔ ٹیم نےاب تک محض ایک میچ میں جیت حاصل کی ہےاورہندوستان کے خلاف بھی اسے یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ لاہورمیں بدھ کو پی سی بی کی میٹنگ ہوئی، جس میں اس کے سبھی اعلیٰ افسران موجود تھے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ عالمی کپ کے بعد پوری پاکستانی ٹیم، اس کے کھلاڑیوں اوراسٹاف کی کارکردگی پرغوروخوض کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اس میٹنگ کے بعد ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اگرپاکستان عالمی کپ 2019 کےاگلے دورمیں نہیں پہنچ پاتا ہے توکئی کھلاڑیوں پرگاج گرسکتی ہے۔ یہاں تک کہ پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کی کپتانی سے چھٹی بھی ہوسکتی ہے۔
ہٹائے جاسکتے ہیں کوچ اورسلیکٹرس:نیوزرپورٹس کےمطابق پی سی بی ٹیم انتظامیہ کےکئی ممبران کوہٹا سکتا ہے، جس میں کوچ اورسلیکٹرس بھی شامل ہیں۔ پاکستان کےکوچ مکی آرتھر، ٹیم منیجرطلعت علی اورگیند بازی کوچ اظہرمحمود کوہٹایا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کوبھی برخاست کیا جاسکتا ہے۔