معروف گلوکارہ لتا منگیشکر اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ان کا انتقال ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں 92 سال کی عمر میں ہوا ہے۔ ممبئی کے شیواجی پارک میں ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔
اس سے قبل ان کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کے لئے اہم شخصیات کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
















امیتابھ بچن نے لتا منگیشکر کے آخری دیدار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی شویتا بچن بھی موجود تھی۔
https://twitter.com/i/events/1490300030099488770?s=20&t=niCBKjvyd6-xqGuxVBJAOA
اس سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں فلم ہدایات کار سنجے لیلا بھنسالی، نغمہ نگار جاوید اختر، ہدایت کار اشوتوش گوروتریکر، اداکارہ شردھا کپور، اداکار انوپم کھیر اور اداکارہ اورمیلا مانتوڈکر شام ہیں لتا منگیشکر کی آخری رسومات شیوا جی پارک میں شام 6.30 بجے ادا کی گئی۔