بھارت جوڑو یاترا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ویڈیو پر کیس درج

کھرگون: مدھیہ پردیش پولیس نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعروں کے مبینہ ویڈیو کے سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

کانگریس کا الزام ہے کہ ویڈیو فرضی ہے جس کے ذریعہ بی جے پی‘ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

جبکہ برسراقتدار جماعت کا دعویٰ ہے کہ کانگریس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ سنائی دیتے ہی ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کردیا۔

کھرگون کے سپرنٹنڈنٹ پولیس دھرمیندر سنگھ یادو نے کہا کہ کیس درج ہوا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

متعلقہ خبریں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading