ممبئی:یہاں کے ڈونگری علاقے سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ یہاں ایک 4 منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملبے میں 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دریں اثنا دو فرد کی اسپتال میں موت کی اطلاع ہے۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی راحت و بچاؤ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ فائر بریگیڈیر کے علاوہ ایمبولینس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے ریسکیو آاپرین میں کافی دقت آرہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ صبح 11 بج کر 30 منٹ پر یہ حادثہ پیش آیاہے۔ جب اچانک عمارت بھر بھراکر نیچے آگری۔ عمارت گرے کی وجہ مسلسل ہو رہی بارش کو ماناجارہا ہے
Mumbai: Four-storey Kesarbai building has collapsed in Dongri. More than 40 people are feared trapped. pic.twitter.com/dZNdF2xQg0
— ANI (@ANI) July 16, 2019