بنگلہ دیش کے مذہبی امور کے ریاستی وزیر شیخ محمد عبداللہ کا انتقال

بنگلہ دیش کے مذہبی امور کے ریاستی وزیر شیخ محمد عبداللہ کا انتقال

ڈھاکہ، 14 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش کے مذہبی امور کے ریاستی وزیر شیخ محمد عبداللہ کا سنیچر کی تاخیر شب انتقال ہوگیا۔
مسٹر عبداللہ کے پرسنل سکریٹری کھانڈیکر یاسر عرفات نے بتایا کہ ان کا سنیچر کی رات 11 بجکر 45 منٹ پر ڈھاکہ کے جواینٹ ملیٹری اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ 74 برس کے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر عبداللہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ مسٹر عبداللہ کو اپنے بیلی روڈ واقع گھر پر تقریباً دس بجکر 30 منٹ پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔