
موسیقی کے ماہر اور دلی یونیورسٹی میں شعبہ ہندی سے سبکدوش پروفیسر ڈاکٹر مکیش گرگ نے یو این آئی کو بتایا کہ اس لاک ڈاؤن سے موسیقی سے وابستہ تقریباً ایک لاکھ چھوٹے فنکاروں کے لئے زندگی کی گاڑی آگے چلانے کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب گزشتہ تین ماہ کے دوران ملک میں موسیقی کا ایک بھی پروگرام منعقد نہیں کیا سکا ہے اور محلوں میں موسیقی سکھانے والے جتنے اسکول تھے وہ سب مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں۔ جو فنکار موسیقی کی ٹیوشن دے کر اپنی زندگی گزار رہے تھے ان کے لئے بھی زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔
تقریباً 35 برس تک ’سنگیت‘ نامی رسالہ کی ایڈیٹنگ سے وابستہ رہے ڈاکٹر گرگ نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن میں ملک کے کسی بڑے فنکاروں کا، چاہے وہ وشو موہن بھٹ ہوں یاں امجد علی خان، ایک بھی کنسرٹ نہیں ہوپا ہے اور نہ ہی کوئی تقریب ہوسکی ہے۔ اتنا ہی نہیں دلی میں آئے دن کہیں نہ کہیں موسیقی کے پروگرام ہوتے رہتے تھے، اس وبا کے دوران وہ سب بند ہوگئے ہیں اور ایونٹ کا انعقاد کرنے والی کمپنیوں کی بھی حالت خستہ ہے۔ اتنا ہی نہیں بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والے موسیقار بھی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ ملک میں تقریباً دس ہزار ایسے موسیقار ہیں جو کسی بڑے فنکار کے ساتھ طبلہ، ہارمونیم اور دیگر موسیقی کے آلات بجاتے تھے، ان کی روزی روٹی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔