بلولی: نظام سرکار کے دور کی بلولی پنچایت سمیتی کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے چار سال قبل نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں ایک کروڑ 48 لاکھ روپیے کا بجٹ منظور ہوا جس کے بعد عمارت کی کام کا آغاز ہوا بعدازاں بجٹ کی کمی کی وجہ سے عمارت کے مکمل تعمیر ہونے میں رکاوٹ پیش آئی

جس کے بعد دوسرے مرحلے کے طور پر مزید 47 لاکھ روپیہ کا بجٹ منظور ہوا ۔ اس طرح جملہ 1کروڑ 95 لاکھ روپے کی قیمت سے نئ پنچایت سمیتی کی عمارت جولائی 2018 میں مکمل طور پر تعمیر ہوچکی تھی ۔جس کے بعد سے "عمارت افتتاح کے انتظار میں تھی”70 ویں یوم جمہوریہ کی پرچم کشائ نئ عمارت ہو اور دفتر کے کاموں کا آغاز ہو اسکے لیے کسی بھی قسم کا "دعوت نامہ” شائع کیے بغیر محکمہ پنچائت سمیتی کی جانب سے آج 24 جنوری 2019 کو سرکاری عمارت کا افتتاح رکھا گیا تھا نئ عمارت کا دیگلور بلولی حلقہ کے رکن اسمبلی سبھاش سابنے کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موقع پر ناندیڑ ضلع کے ایم ایل سی رام پاٹل راتوڑیکر ، سابق رکن اسمبلی گنگارام ٹھکرواڑ، سابق ضلع پریشد صدر بابا راو یمبرواڑ ، ضلع پریشد رکن مینل تائ کھت گاونکر، پنچایت سمیتی چیئرمین بھاگیشری انپلوار ،نائب چیئرمین د تترام بہودنے ، پنچائت سمیتی کے تمام ارکان و ملازمین، گرام پنچائت کے سرپنچ سرکل انسپکٹر دھبڑگے اے پی آئ شندے کے علاوہ سیاسی،سماجی، صحافی حضرات موجود تھے۔