ہیراگولڈ ڈائریکٹر نوہیرہ شیخ کو3نومبر تک پولس کسٹڈی

ممبئی:26 اکتوبر(ورقِ تازہ نیوز) ہیرا گولڈ کی ڈائریکٹرڈاکٹرنوہیراشیخ کو آج ممبئی کے جے جے پولس اسٹیشن کی ٹیم نے دھوکہ دہی کے معاملے میں گرفتار کیاہے اور انھیں ممبئی سیشن عدالت میں پیش کرنے پر جج نے 3نومبر2018تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔ جیسے ہی حیدرآباد میں نوہیر ہ شیخ کی جیل سے مشروط ضمانت پررہائی عمل میں آئی اسی وقت ممبئی پولس نے انھیں گرفتار کرلیا ۔ممبئی پولیس کے اقتصادی آفس ونگ (ای او او) نے جمعہ کو تقریبا 300 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں ہیرا گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر نوہیرہ شیخ کو حیدر آباد سے گرفتار کیاہے ۔

پولیس نے بتایا کہ ہیرا گروپ میں ہزاروں افراد نے سرمایہ کاری کی تھی انھیں بتایاگیاتھاکہ کمپنی اسلامی اصولوں کےمطابق کام کرکے منافع دیتی ہے ۔ ایک پولیس افسر نے یہاں بتایا کہ حیدر آباد کی ایک عدالت کی طرف سے ضمانت پر ریلیز ہونے کے بعد ممبئی ای او کی ایک ٹیم نے انھیں حراست میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو شام ممبئی کے ایک عدالت کے سامنے ا نھیں پیش کیاگیا جس نے انہیں 3 نومبر تک پولیس کی حراست میں رکھنے کاحکم دیاہے۔ 23 اکتوبر کونوہیر ہ شیخ اور حکام ہیرا گولڈ ایکسیمیم لمیٹڈ، ہیرا پرچون پرائیو لیس، ہیرا ٹیکسٹائل اور ہیرا فوڈیکسس کے حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading