بلدیاتی انتخابات کے بلامقابلہ معاملے پر رپورٹ الیکشن کمیشن ک و روانہ

بلدیاتی انتخابات کے بلامقابلہ معاملے پر رپورٹ الیکشن کمیشن کو روانہ

تھانے (آفتاب شیخ)

تھانے میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات میں بعض وارڈوں میں بلامقابلہ انتخاب کے معاملے پر اٹھنے والے اعتراضات کے بعد میونسپل انتظامیہ نے انتخابی افسران سے متعلق ایک معروضی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں آئندہ کارروائی کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انتخابی فیصلہ افسر وروشالی پاٹل اور ستواشیلا شندے کی جانب سے مخالف امیدواروں کی بعض درخواستوں کو مسترد کیے جانے پر اعتراضات سامنے آئے تھے۔ ان اعتراضات کی روشنی میں انتظامیہ نے تمام حقائق اور دستاویزات پر مشتمل رپورٹ تیار کر کے بدھ کے روز الیکشن کمیشن کو روانہ کی۔

ذرائع کے مطابق بلامقابلہ انتخاب سے متعلق یہ معاملہ وارڈ نمبر 18 اور وارڈ نمبر 5 سے جڑا ہوا ہے، جہاں انتخابی عمل کے دوران افسران کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے گئے۔ مختلف سطحوں پر کی گئی شکایات کے بعد میونسپل کمشنر کے علم میں یہ معاملہ لایا گیا، جس کے نتیجے میں انتظامیہ نے ضابطے کے مطابق رپورٹ مرتب کی۔

میونسپل انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ رپورٹ میں انتخابی عمل کی مکمل تفصیل شامل کی گئی ہے اور اب اس معاملے پر الیکشن کمیشن اپنی جانچ کے بعد مناسب فیصلہ کرے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ کمیشن کی ہدایات کے مطابق آگے کی کارروائی کرے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading