بقرعید کے ضمن میں ناندیڑ کارپوریشن کی عارضی مذبحہ خانے کی اجازت

ناندیڑ:17 /جون۔ ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے پریس نوٹ کے مطابق بتاریخ29 جون 2023ءکو بقرعید منائی جارہی ہے۔اس عید کے موقع پر کئی مسلمان بھائی جانور کی قربانی دیتے ہیں ۔ شہر میں مناسب ڈھنگ سے قربانی ہو اور اُس کے بعد جمع ہونے والے کچرے کو مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے کی سہولت رہے گی ۔

چنانچہ ہر سال کی طرح امسال بھی تمام ریاست میں عارضی مذبحہ خانوں کے قیام کی اجازت کی سہولت رہے گی ۔ تمام ریاست میں ترمیم شدہ گﺅونش قتل پرپابندی اور تحفظ قاعدہ 1976ئ(ترمیم شدہ) میں در ج اصول اور شرائط کے مطابق اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ کی دفعہ 328‘330 ‘331‘335‘376 تا388 اور ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن ‘ناندیڑ کے اجلاس عام میں منظورقرارداد نمبر89 بتاریخ 28-6-2013 کے مطابق عارضی نوعیت کے مذبحہ خاس نے تین دنوں کےلئے بتاریخ 29-6-2023 تا 01-07- 2023 تک قائم کرنے کےلئے درخواستیں مطلو ب ہیں ۔

خصوصیت سے مذہبی مقام‘ مسجد ‘درگاہ ‘دارالعلوم اور دینی مدارس کے منتظمین اپنی درخواست میونسپل کارپوریشن کے مویشیان کے دواخانے اشوک نگر ناندیڑمیں دفتری اوقات میں بتاریخ 23-6- 2023 تک داخل کرکے اس کی ایک کاپی متعلقہ پولس اسٹیشن میں بھی دیں ۔

تاکہ اصول کے مطابق عارضی مذبحہ خانے کی اجازت دی جائے گی ۔مدت کے اختتام کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔اس طرح کا پریس نوٹ ڈپٹی کمشنرناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن‘ناندیڑنے جاری کیا ہے ۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading