بقایہ جات ادا نہ ہونے کی صورت میں پانی سپلائی میں ہوسکتی ہے دیری

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):میونسپل انتظامیہ جائیکواڑی ڈیم سے پانی حاصل تو کرتا ہے لیکن انتظامیہ نے گزشتہ ۵ برسوں سے پانی پٹی ادا نہیں کی لہذا متعلقہ ڈپارٹمنٹ نے اب پانی میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر اورنگ آباد میں پانی سپلائی کرنے کے لئے میونسپل انتظامیہ کو یہ پانی جائیکواڑی ڈیم سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔

میونسپل انتظامیہ حالانکہ روزآنہ ۰۴۱ ایم ایل ڈی پانی لفٹ کرتا ہے لیکن اس نے جل سمپدا ڈپارٹمنٹ کو گزشتہ ۵ برسوں سے پانی پٹی ادا نہیں کی ہے۔ متعلقہ ڈپارٹمنٹ نے میونسپل انتظامیہ کو کچھ دنوں پہلے نوٹس بھی دی تھی اور ۸ کروڑوں روپیوں کا بقایہ ادا کرنے کے لئے کہا تھا لیکن میونسپل انتظامیہ نے بقایہ ٹیکس ادا نہیں کیا ڈپارٹمنٹ نے فیصلہ کیا کہ ۷۲ ڈسمبر سے پانی کی کٹوتی شروع کردی جائیگی۔ بلکہ آج تو اے ایم سی کے دانوں پمپ سیل کردئے گئے تھے لیکن انتظامیہ کی درخواست پر دو گھنٹوں تک سیل ہٹادی گئی لیکن ڈپارٹمنٹ نے میونسپل انتظامیہ کو انتظامیہ کو انتباہ دیا کہ بقایہ جات جلد از جلد ادا نہ کئے جانے کی صورت میںپانی نہیں دیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو شہریان کی پریشانی اور بڑھ سکتی ہے۔

پھاروار پمپ پائوس کے قریب الیکٹرک پول گرجانے کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی جس سے پمپ ہائوس بند رہا اور پانی کی سپلائی متاثر ہوئی۔اسے کہتے ہیں آفت پر آفت آنا میونسپل انتظامیہ کی جانب سے پانی پٹی کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب متعلقہ ڈپارٹمنٹ جائیکواڑی سے دئے جانے والے پانی می ںپہلے کی کٹوتی کررہا ہے اور آج دو گھنٹوں کے لئے پمپ ہائوس بھی بند کردئے گئے تھے پھر یہ ہوا کہ پھارولہ کے قریب ایک پول بھی گرگیا جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی پمپ ہائوس بند رہا پانی لفٹ نہیں کیا جاکسا۔ او رپانی کی سپلائی متاثر ہوئی جس کے سبب شہریان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading