بزم کشور حیدر آباد دکن کے زیراہتمام ناندیڑ وگلبرگہ کے صحافیوں ‘ادیبوں اور شعراءکے اعزاز میں ادبی نشست

حیدر آباد:8نومبر ( ورق تازہ نیوز)بزم کشور حیدر آباد دکن کے زیراہتمام 12نومبر اتوار دوپہر ایک بجے بمقام گلشن سلطان اے سی گارڈ ‘اندرون راموٹاورس حیدرآباد میںناندیڑ اور گلبرگہ کے صحافیوں ‘ادیبوں اور شاعروں کے اعزاز میں ایک وقار ادبی نشست رکھی گئی ہے۔

کنوینر محفل ڈاکٹر جاوید کمال کی اطلاع کے بموجب نشست کی صدارت سلطان الشعراءصوفی سلطان شطاری صاحب‘صدربزم کشور حیدرآباد کریںگے۔جبکہ مہمانان ذی وقار محمدتقی چیف ایڈیٹر روزنامہ ورق تازہ‘ناندیڑ ‘محمودعلی سحر شاعرومعلم ناندیڑ‘

منظوراحمددکنی ‘ شاعروادیب گلبرگہ‘ ڈاکٹر ماجدداغی شاعر‘نقادومحقق گلبرگہ‘ تمیز احمدپرواز شاعرناندیڑ‘مشتاق احمدسہروری صحافی وطنزو مزاح نگار ‘گلبرگہ ‘ڈاکٹرشیخ زینت ‘پروین طنزو مزاح نگار ومعلمہ ہوں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading