:ناندیڑ-19/اگست(حیدرعلی )اردھاپور روڈ پر بسمت پھاٹہ کے قریب پیش آئے ایک دلخراش حادثہ میں ناندیڑ شہر کے دونوجوان جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی شب داتی والاپیٹرول پمپ کے سامنے پیش آیا۔ یہ حادثہ اتناخوفناک تھاکہ ان دونوں نوجوانوں کےسرپھٹ پڑے اور بھیجہ سر سے باہر نکل آیاتھا ۔
تفصیلات کے مطابق ناندیڑ شہر کے کھڑک پورہ کے ساکن شہباز خان (33سال ) اور یونس خان(27سال) یہ دونوں اسکوٹی (نمبرMH26 8840)پرسوار ہوکر اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے کیلئے ہفتہ کی شب ساڑھے آٹھ بجے اردھاپور انڈین دھابہ پر کھاناکھانے کیلئے جارہے تھےکہ جامبھرون پاٹی کے قریب پیچھے سے آنے والی کالے رنگ ایک تیز رفتار اسکارپیو(MH38 W 2277)نے شہباز خان ویونس خان کی اسکوٹی کوٹکرمارکرنوجوانوں کو روندتے ہوئے اسکوٹی کے سامنے موجود ٹرک سے جاٹکرائی۔ اس خوفناک حادثہ میں شہباز اور یونس خان کے سرپھٹ پڑے اور بھیجہ سر سے باہر نکل آیااور دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
— Waraquetaza Online (@WaraqueTazaUrdu) August 19, 2023
اسکارپیو کے سامنےکا حصہ بھی بُری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ حادثہ کے فوری بعد یہاں موجود افراد نے اس کی اطلاع اردھاپور پولیس اور ہائی وے پولیس کو دی۔ جس کے بعد پولیس نے ان دونوں نوجوانوں کی نعشوں کو اردھاپور کے دیہی اسپتال منتقل کیا۔ بتایاجارہاہے کہ ٹرک راجستھان کاہے اور ناندیڑ سے اردھاپور کی سمت جارہاتھا کہ جبکہ اسکارپیو ہنگولی کی ہے۔
اردھاپور پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور اسکارپیوڈرائیور کو حراست میں لے لیاہے۔ ادھر اس دردناک حادثہ سے کھڑک پورہ علاقہ میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔