بریکینگ نیوز: ناندیڑ میں گھریلو تنازع پر ساس کا قتل

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز): ناندیڑ کے شہیدپورہ علاقے میں گھریلو تنازع کے باعث داماد کی جانب سے اپنی ساس کو قتل کرنے کا واقعہ شام تقریباً 5 بجے پیش آیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شہیدپورہ علاقے کے رہائشی گگن سنگھ گنپت سنگھ ملواڑے عرف لکی نے گھریلو تنازع پر اپنی 55 سالہ ساس بلجیت کور سدھو پر خنجر سے جان لیوا حملہ کیا۔ ملزم نے ان کے پیٹ سمیت جسم کے مختلف حصوں پر متعدد وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رامیشور وینجنے، پولیس انسپکٹر اجیت کمبھار، پولیس سب انسپکٹر سنیل بلونگے سمیت بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور قانونی کارروائی شروع کردی۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی صورتحال ہے۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading