بریکینگ نیوز: ناندیڑ شہر میں سیلاب نے 16سالہ منہاج کی جان لی

ناندیڑ: 24؍ستمبر(حیدرعلی): ناندیڑ شہر میں آئے سیلاب نے ایک معصوم جان لے لی۔ دولھے شاہ رحمن نگر میں بدھ کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 16؍ سالہ منہاج خان ساجد خان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گوداوری ندی میں آئے شدید سیلاب کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا ہے۔

دولھے شاہ رحمن نگر میں بھی تین تا چار فٹ پانی جمع ہوگیاہے اس دوران اس علاقےکے رہائشی منہاج خان بدھ کی صبح تقریباً گیارہ بجے اپنے گھر سے سامان نکال رہے تھے، تاہم پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ قریب موجود لوگوں نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تقریباً پندرہ تا بیس منٹ کی کوشش کے بعد ان کی نعش برآمد ہوئی۔ مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پرمنہاج کےجسم سے پانی نکالنے کی کوشش کی اور انہیں دواخانہ پہنچایا گیا، مگر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔اس المناک حادثے پر علاقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔https://www.instagram.com/reel/DO-kpTNiPyX/?igsh=OHd3dGQ5eDdlY3Jj

مقامی شہریوں نے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ناقص انتظامات کو اس سانحہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ تو پیشگی اقدامات کیے گئے اور نہ ہی متاثرہ علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے لیے کوئی مؤثر بندوبست کیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading