بریکینگ نیوز: ناندیڑ اور بسمت میں زلزلے کے جھٹکے

ناندیڑ:22 اکتوبر (ورقِ تازہ نیوز ) ناندیڑ کے شہری حدود کے علاوہ پڑوسی ضلع ہنگولی کے بسمت میں اج 22اکتوبر کوصبح تقریبا چھ بج کر 52 منٹ اور 53 منٹ کے درمیان زلزلے کے حلقے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعت کے مطابق ناندیڑ کے تروڑا ناکہ،کامٹھا گاؤں ،گر گاؤں اور اس سے متصل علاقوں میں اج صبح کے وقت یہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جن جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع دی ہے۔

تفصیلی رپورٹ کے مطابق ناندیڑ شہر ، آردھا پوراورحدگاؤں تعلقہ جات میں آج 22 اکتوبر 2024 کو صبح 06:52 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جیسا کہ ضلع ایمرجنسی سینٹر کو اطلاع ملی ہے۔سرکاری طور پر دی گئی خبر کے مطابق، اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 درج کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز ناندیڑ شہر سے 29 کلومیٹر دور شمال مشرق کی جانب حدگاؤں تعلقہ کے ساورگاوں میں واقع ہے، اور اس جھٹکے کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ابتدائی معلومات ضلع ایمرجنسی سینٹر کو موصول نہیں ہوئی،اس طرح کی اطلاع ضلع ایمرجنسی سینٹر کے افسر کشور کُھڑے نے دی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading