
ممبئی، 24 مئی (یواین آئی) مہاراشٹر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) نے اتوار کو سب سے زیادہ قہر ڈھایا اور ریکارڈ تین ہزار سے زیادہ نئے معاملوں سے مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد پچاس ہزار کوپار کرگئی جبکہ 58 مریضوں کی اور موت ہونے سے کورونا وائرس سے 1635 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔
ریاست کے وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کی ریکارڈ 3041 معاملے سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور سے ان کی تعداد بڑھ کر پچاس ہزار 231 ہوگئی ہے۔
اس دوران 58 مریضوں کی موت اس انفیکشن کی وجہ سے ہوچکی ہے اس طرح مجموعی طور سے 1635 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔مہاراشٹر میں اس مدت میں 1196 لوگ صحت مند بھی ہوئے ہیں اور 14600 مریض ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 33 ہزار 988 معاملے سرگرم ہیں۔