ناندیڑمیں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دستک د ے دی‘ آج بھی ریکارڈ کیسز

ناندیڑ:10 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)کورونا آہستہ آہستہ ناندیڑضلع کے تمام تعلقوں میں پاوں پھیلارہا ہے اور کورونا کی تیسری لہر ناندیڑ میں پہنچ گئی ہے۔

جس کی وجہہ سے اب روزانہ سینکڑوں کی تعدادمیں کورونا کے نئے مریض ملیں گے۔ ا س طرح کا اندازہ لگایاجارہا ہے ۔کیونکہ جاریہ سال میں اب تک روزانہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

آج ناندیڑضلع میں بڑے پیمانے پر کورونا پازیٹیو مریض ملے ہیں۔ 1510 جانچ رپورٹ میں سے 1295 رپورٹ منفی رہی اور 164 نئے پازیٹیو معاملات کا انکشاف ہوا ۔

ناندیڑشہری حدود میں سب سے زیادہ 138نئے مریض ملے ہیں۔ دیگرمریضوں کاتعلق ضلع کے مختلف تعلقوں کے علاوہ دیگر اضلاع سے ہے۔

کوروناکیسز میںتیزی سے اضافہ کے پیش نظر عوام کو بہت احتیاط سے رہنے کی ضرورت ہے ۔ اس طرح کی اپیل ضلع انتظامیہ نے کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading