بریکینگ نیوز:مہاراشٹرمیں مکمل لاک ڈاون کا وزیراعلی کا اشارہ

ممبئی:2اپریل(ورق تازہ نیوز)آج شب ساڑھے آٹھ بجے ریاست کے وزیرااعلیٰ اودھو ٹھاکر ے نے ریاست کے عوام سے خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کہ کل اور پرسوں وہ ماہرین سے مہاراشٹر کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں جس کے بعد ریاست بھر مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیاجائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ روزگار سے زیادہ انسانی جان کو بچانا سب سے اہم ہے ۔جس پر توجہ دینا میرا اولین فرض ہے ۔حالانکہ لاک ڈاون کرنے کے وہ حق میں نہیں ہے اسلئے آئندہ ایک دنوں میں ریاست کے حالات پرسنجیدگی سے غور کرکے کوئی اہم فیصلہ لیا جاے گا۔آج وزیراعلیٰ نے ر یاست میں مکمل لاک ڈاون کااشارہ بھی دیا ہے