بریکینگ نیوز:غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی بمباری، 500 سے زائد افراد شہید، ویڈیو دیکھیں

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے الاہلی عرب ہسپتال کے احاطے میں بمباری کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ہسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق وہ اس حملے کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ہسپتال پر حملے کے بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر میں بڑے پیمانے پر آگ، تباہی اور زمین پر بکھرے انسانی اعضاء نظر آرہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے حملے پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک تین ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

الاہلی ہسپتال غزہ سے داغے گئے راکٹ کا نشانہ بنا: اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ غزہ کا الاہلی ہسپتال فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے جانے والے راکٹوں کا نشانہ بنا۔

ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں آئی ڈی ایف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوج کے آپریشنل نظام کے تجزیے سے اشارہ ملتا ہے کہ جب الاہلی ہسپتال نشانہ بنا اس وقت غزہ سے داغے جانے والے راکٹ اس کے قریب سے گزر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ’متعدد ذرائع سے ملنے والی معلومات سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ اسلامک جہاد نے وہ راکٹ داغا جس سے غزہ کا ہسپتال نشانہ بنا

غزہ میں ہسپتال پر حملے کے بعد رام اللہ میں مظاہرے
غزہ کے الاہلی ہسپتال پر حملے میں 500 افراد کی ہلاکت کے بعد رام اللہ میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

شہر میں مشتعل مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

رام اللہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع ہے اور اس پر محمود عباس کی سربراہی میں فلسطینی اتھارٹی کا کنٹرول ہے۔

فلسطینی صدر نے امریکی صدر سے ملاقات منسوخ کر دی
باربرا پلیٹ اشر، بی بی سی

فلسطینی صدر محمود عباس نے اردن کے دارالحکومت عمان میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بدھ کو ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے اور وہ واپس رام اللہ جا رہے ہیں۔

محمود عباس کی جانب سے ملاقات کی منسوخی کا فیصلہ غزہ میں الاہلی ہسپتال پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس حملے میں اب تک 500 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں اور انھوں نے اس دورے میں اردن میں فلسطین اور مصر کے صدور سے بھی ملاقات کرنا تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading