بریکینگ نیوز:تھانے ضلع کے بدلاپور ریلوے اسٹیشن پرفائرئنگ سے مسافرین پریشان، ویڈیو دیکھیں

بدلاپور:(تھانے )5/ ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)جہاں بدلاپور کے ایک اسکول میں لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ تازہ ہے وہیں اب بدلاپور کے ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بدلاپور ریلوے اسٹیشن پر آج بروز جمعرات کو شام 6 بجے کے درمیان رش کے وقت فلمی انداز میں فائرنگ کی گئی۔

جیسے ہی فائرنگ ہوئی، مسافروں نے بھاگنا شروع کر دیا، آج شام تقریباً چھ بجے کام سے واپس آنے والے بدلاپور والوں کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑہجوم کے اوقات میں ریلوے سٹیشن پر ایک شخص نے دوسرے نوجوان پر فائرنگ کر دی۔

ابتدائی اطلاع مل رہی ہے کہ دو سے تین راؤنڈ فائر کیے گئے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں تاہم پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہےاور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading