برہانپور کے صنعت کار نے تاج محل جیسا گھر بناکر بیوی کو تحفہ دیا

خصوصی پیشکش: سعید پٹیل جلگاؤں
برہانپور میں مائکرو ویژن اکاڈمی کے علاقہ میں برہانپور کے ماہر تعلیم و صنعت کار آنند چوکسے انھوں نے محبت کی نشانی سمجھے جانے والے آگرا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عجوبہ عمارت تاج محل کے ہوبہ ہو گھر کو تاج محل جیسا تعمیر کرکے اپنی بیوی کو تحفہ دیا ہے۔تاریخ کے حوالوں سے یہ بات سننے میں آتی ہےکہ مغل بادشاہ شاہ جہاں کی خواہش تھی کہ برہانپور (مدھ پردیش) کی تاپتی ندی کے کنارے تاج محل بنایاجاۓ۔لیکن یہ خواہش کسی وجہ سے آگرا میں تعمیر کیاگیا۔جو دنیا میں
ساتواں عجوبہ کہلایا۔مکتائی نگر (عادل آباد) کے ہمارے صحافی ساتھی متین شیخ کی اطلاعات کے مطابق تاج محل جیسا یہ خوبصورت گھر تاج محل کی تھری۔ڈی امیج جیسا ہوبہ ہو ملتا جلتا ہے۔

اس گھر کی اندرون سجاوٹ بہت ہی عمدہ کاری گری کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ جو دیکھنے والے کو پیار محبت کی دنیا کی سیر کراتا ہے۔دکھن کا دروزہ کے طور پر برہانپور شہر کی پہچان ہے۔آنند چوکسے انھوں نے برہانپور میں تاج محل جیسی حسین و خوبصورت عمارت تعمیر کرکے تاریخی شہر کو ایک نئ پہچان دلائی ہے۔آنند چوکسے اور ان کی بیوی منجوشا چوکسے یہ آگرا میں تاج محل دیکھنے گئے اور تاج محل سے محبت کر بیٹھے۔


تاج محل کی تھری۔ڈی۔امیج کی طرح دیکھنےوالے اس گھر کو تعمیر کرنے میں تقریباً تین سال کا عرصہ لگا۔گھر بنانے سے قبل انجینیئر نے بھی تاج محل ، اسی طرح اورنگ آباد میں ” بی۔بی۔کا مقبرہ کا دورہ کیا۔کئ مقامات پر معلومات ایکجا کی۔اس کے بعد اس
تاج محل نما گھر کی تعمیر عمل میں آئی۔اصل تاج محل سے یہ ثانی تاج محل سے ایک بٹا تین چھوٹا ہے۔آگرا کا تاج محل کے مینار چالیس میٹر اونچائی کے ہیں۔وہ یہاں چالیس فٹ کے ہیں۔اونچائی انتیس میٹر جبکہ بقایا پوری عکس عمارت میٹر کی بجاۓ فٹ میں ترتیب دی ہوئی ہیں۔ اس عالیشان گھر میں چار آرام کمرے ،ایک مطبخ ،ایک کتب خانہ اور ایک عبادت کا نظم کیاگیا ہے۔مجموعی طور پر ٩٠ ضرب ٩٠ چورس میٹر اراضی حلقہ پر یہ تاج محل کی طرح دیکھنےوالے شاہکار گھر کی تعمیر کی گئ ہے۔

جبکہ بنیادی ڈھانچہ ٦٠ ضرب ٦٠ چورس میٹر کا ہے۔گھر کا فلوارنیگ راجستھان کے مکرانہ کاراگروں کے تعاون سے بنایاگیا ہے۔گھر کی نقاشی کام بنگال اور اندور کے کاراگروں نے مکمل کی ہیں۔جبکہ گھر کے فرنیچر سورت اور ممبئ کے مزدوروں نے بہت ہی دلکش اور باریکیوں سے تیار کیاہے۔شب میں چکاچوند روشنائی آنکھوں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ چودھویں کے چاند کی شب کا احساس بیدار کرتی ہیں۔ اس موقعہ پر آنند چوکسے انھوں نے کہاکہ ” گھر بنانے کی خواہش تھی جو اس تاج محل کے ذریعے پوری ہوئی۔میری ممتاز ابھی حیات ہیں اور میں نے یہ تاج محل تحفہ دیا ہوں۔”