بجٹ میں اقلیتی وزارت کے لیے 5020.50 کروڑ کا بندوبست

نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) سال 2022-23 کے بجٹ میں اقلیتی امور کی وزارت کے لیے 5020.50 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے جو کہ پچھلے مالی سال کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار سے 674.05 کروڑ روپے زیادہ ہے سال 2021-22 میں وزارت کے لیے 4810.77 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم نظرثانی شدہ الاٹمنٹ میں اس رقم کو 4346.45 کروڑ روپے کر دیا گیا تھا

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا پیش کردہ بجٹ آفت میں بھی’خودکفیل ہندوستان‘ کا موقع پیدا کرنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران اور کساد بازاری کے درمیان یہ بجٹ اعتماد اور ترقی کو’’خودکفیل ہندوستان‘‘کے دھاگے سے باندھنے والا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading