
خشکی کا تعلق کبھی بھی سر کی صفائی سے نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات یہ وجہ بن بھی جاتا ہے اگر کوئی اپنے بالوں کو صحیح سے نہ دھوتا ہو یا کنگھی نہ کرتا ہو۔ خشکی کبھی کبھار شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے اور اس سے لڑنا مشکل بھی ہو سکتا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لئےحل موجود ہے۔
خشکی کے حوالے سے چند حقائق
خشکی کا تعلق کبھی بھی صاف صفائی سے نہیں ہوتا لیکن جب بالوں کو دھویا اور ان میں برش کیا جاتا ہے تو سر کی پرانی جلد اتر جاتی ہے۔
خشکی ہونے کے خطرات میں نامناسب بالوں کے پراڈکٹ کا استعمال ، ادویات اور جلد کی پراڈکٹ کا استعمال شامل ہے۔
خشکی سے لڑنے کے لئے بہت سے حل موجود ہیں لیکن اگر زیادہ مسئلہ ہوتو ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔
گھریلو ٹوٹکے
خشکی کے علاج کا مقصد خشکی کی ریپروڈکشن کو کم کرنا اور ییسٹ کی پروڈکٹس کا کم سے کم استعمال کرنا۔ اس کی حکمت عملی کا انحصارمریض کی عمراور اس کی حالت پر ہوتا ہے۔ البتہ یہاں کچھ زندگی کے سٹائل میں تبدیلی اور گھریلو ٹوٹکے ہیں جو اس مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جوکہ یہ ہیں
بعض لوگ ٹینشن زیادہ لیتے ہیں جس کے باعث بھی خشکی ہوجاتی ہے، اس لیئے خشکی کی علامات سے دور رہنے کے لئے ٹینشن سے دور رہنا ضروری ہے۔
اگر آپ کے بال آئیلی ہیں اور اسکیلپ بھی تو ان کو بھی روز معیاری شیمپو سے دھوئیں۔
تھوڑی دیر دھوپ میں رہنا بھی بہت مدد دیتا ہے۔
ایک چھوٹا سا ثبوت ہے کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جن پروڈکٹس میں ٹی ٹری آئل ڈالا جاتا ہے وہ خشکی کی علامات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہین لیکن کبھی کبھی یہ الرجی کا باعث بھی بن جتے ہیں اس لیئے تدابیر پہلے پڑھنا ضروری ہیں۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک