بارہویں اور دسویں کا امتحان دینے والے طلباء کیلئے ہدایات

1۔ہال ٹکٹ اور آئی کارڈ حفاظت سے ساتھ رکھیں۔
2۔نیلے یا کالے بال پین کا استعمال کریں۔
3۔بارکوڈ اسٹیکر ملنے کے بعد مضمون، سیٹ نمبر، درست ہیں یا نہیں ضرور لکھیں۔
4۔حاضری کے پیپر پر سیٹ نمبر، بارکوڈ اسٹیکر نمبر لکھ کر دستخط کریں۔
5۔بارکوڈ اسٹیکر جوابی پرچے پر دی گئی جگہ پر چپکائیں۔
6۔سیٹ نمبر اعداد اور الفاظ میں بغیر غلطی کے ہال ٹکٹ پر سے دیکھ کر لکھیں۔
7۔جوابی پرچے پر مذہبی چیزیں آیات دعاییں وغیرہ نہ لکھیں، ورنہ نمبر کم کر کے ایک امتحان میں بیٹھنے کی پابندی عاید کی جاسکتی ہے۔
8۔جوابی پرچے کے اوراق اچھی طرح سلے ہوئے ہیں یا نہیں پہلے ہی دیکھ لیں۔
9۔جوابی پرچے کے صفحہ نمبر 3 سے لکھنا شروع کریں۔
10۔جوابی پرچے میں جواب لکھتے وقت کاٹ چھانٹ نہ کریں۔
11۔جوابی پرچے یا سپلیمنٹ کے صفحے نہ پھاڑیں۔
12۔رف ورک کیلئے آخرکا صفحہ استعمال کریں نیز رف ورک اور خاکے بنانے کیلئے سادہ پینسل استعمال کریں۔
13۔جوابی پرچے اور سپلیمنٹ پر ایگزامینر کی دستخط لیں۔
14۔جوابی پرچے اور سپلیمنٹ پر آخر کے آدھے گھنٹے سے پہلے ہولوکرافٹ اسٹیکر چپکادیں۔
15۔جوابی پرچے پر سپلیمنٹ کی ٹیبل میں لئے گئئ سپلیمنٹ کی تفصیلات پر کریں۔
16۔خالی بچ جانے والے صفحوں پر لکیر ماریں۔
17۔گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں اطمنان سے دعائیں پڑھتے ہوئے جائیں۔
18۔گھر سے نکلنے سے قبل پانی پی کر اور ضروریات سے فارغ ہوکر نکلیں۔
19۔ممکن ہو تو وضو کرکے دو رکعت نفل پڑھ کر گھر سے نکلیں۔

*والدین و سرپرست حضرات کیلئے ہدایات*

1.بچوں کو غیر ضروری پریشان نہ کریں، اور خود بھی ریلیکس رہیں۔
2۔امتحان کے دنوں میں بچوں کی غذا پر خصوصی توجہ دیں۔سادہ غذا دیں، زیادہ مرغن غذائیں طبعیت کو بوجھل بنادیتی ہیں۔
3۔ٹریفک زیادہ ہوسکتی ہے، وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے گھر سے نکلیں۔
4۔امتحان گاہ پر زیادہ دیر نہ ٹہریں۔
5۔بچے کی نیند پر توجہ دیں، دیر رات تک جاگنے نہ دیں۔
6۔بازاری کھانے کی چیزوں سے دور رکھیں۔
7۔صاف، ابلا ہوا یا منرل پانی پینے کیلئے دیں۔

*امتحان گاہ اور اسکول کیلئے ہدایات

1۔سیٹ نمبر کیسے لکھیں بتانا چاہئے۔
2۔وقت کتنا ہورہا ہے یہ بتانا چاہئے۔
3۔سینٹر پر ماحول سازگار رہنا چاہئے۔
4۔معذور اور اپاہج طلباء کیلئے خصوصی انتظام کیا جانا چاہئے۔
5۔سینٹر پر ڈاکٹر کی سہولت مہیا کرانا چاہئے۔
6۔ایگزام ہال میں کاغذ کے ٹکڑے پڑے نہیں رہنا چاہئے۔
7۔آدھا گھنٹہ لیٹ آنے والے طلباء کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینا چاہئے۔

نیز عام لوگوں سے گزارش ہیکہ ٹریفک میں امتحان گاہ جانے والوں کا لحاظ رکھیں، اور امتحان کے دنوں میں ڈھول، تاشے، ڈی جے وغیرہ سے پرہیز کریں۔ممکن ہو تو امتحان گاہ کے باہر ہیلپ سینٹر لگائیں، تاکہ کوئی طالب علم ہال ٹکٹ وغیرہ بھول جائے تو لاکر دیا جاسکے۔

عبدالرحیم

سیکریٹری شعبہ تعلیم، جماعت اسلامی ہند ناندیڑ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading