بھوپال.یہاں سے بی جے پی امیدوارسادھوی پرگیہ ٹھاکرنے اپنے ایک اوربیان سے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ سادھوی پرگیہ نے ہفتہ کو تشہیری مہم کے دوران ایک ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویود میں کہا کہ ‘رام مندریقینی طورپربنایا جائے گا۔ یہ ایک شاندار مندرہوگا’۔ یہ پوچھے جانے پرکہ کیا وہ رام مندربنانے کے لئے ڈیڈ لائن بتا سکتی ہیں، تو پرگیہ ٹھاکرنے کہا ‘ہم مندرکی تعمیرکریں گے۔ آخرکارہم ڈھانچہ (بابری مسجد) کومسمارکرنے کے لئے بھی توگئے تھے’۔
سادھوی پرگیہ سنگھ نے بابری مسجد میں اپنے اہم رول پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بابری مسجد کے اوپرچڑھی تھیں بلکہ اسے گرانے میں بھی مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا ‘میں نے بابری مسجد پرچڑھ کرتوڑا تھا۔ مجھے فخرہے کہ ایشور(خدا) نے مجھے موقع دیا اورطاقت دی اورمیں نے یہ کام کام کردیا۔ اب وہیں رام مندربنائیں گے۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکرکے اس بیان کا الیکشن کمیشن نے بھی فوری طورپرنوٹس لیتے ہوئے انہیں ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، مدھیہ پردیش کے چیف الیکشن کمشنروی ایل کانتا نے وارننگ دیتے ہوئے سبھی سیاسی جماعتوں کوایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ‘باربارالیکشن کے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی) کی جارہی ہے اورقابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے کی وجہ سے سخت کارروائی ہوسکتی ہے ۔