ای میل آئی ڈی، پاس ورڈ ہیک کر کے کریڈٹ کارڈ کی جانکاری چرا رہا ہے یہ وائرس!

نئی دہلی ۔گلوبل سائبر سیکورٹی کمپنی پالو آلٹو نے ایک مالوئیر کی کھوج کی ہے جو صارفین کی جانکاریاں چرا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق، یہ مالوئیر گوگل کروم میں محفوظ کئے گئے یوزر نیم، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ کی اطلاعات ہیک کر سکتا ہے۔اتنا ہی نہیں یہ وائرس آئی او ایس یوزرس کے لئے بھی خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے مدنظر، یوزرس کے میک میں بیک اپ لینے پر آئی فون کے ٹیکسٹ میسیج بھی ہیک کئے جا رہے ہیں۔

سائبر جرائم

پالو آلٹو نیٹ ورکس کے یونٹ 42 نے کہا کہ

CookieMine

نام کا مالوئیر مین اسٹریم کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ساتھ جڑی براوزر کوکیز اور شکار کے ذریعہ وزٹ کی گئیں والٹ سروس ویب سائٹس کو چرانے میں اہل ہے۔ یہ کروم میں محفوظ پاس ورڈ اور میک پر آئی ٹیونس بیک اپس لینے سے آئی فون کے ٹیکسٹ میسیج چراتا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading