ایک قائد کی یہی شان ہونی چاہیے،، ✍:پرویز نادر

ایسے وقت میں جبکہ اہانت رسول صلعم کے جرم کو ہلکے میں لیکر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی قیمت بی جے پی نے صرف اپنے اسپوک پرس(spokesperson) ،نپر شرما اور نوین کمار جندل کو پارٹی سے معطل(suspend) اور خارج کرکے ادا کی ہے،وہ بھی عرب ممالک کے سفارتی دباؤ اور تجارتی بائیکاٹ کے بعد، ورنہ ان دریدہ دہن اور گستاخ رسول صلعم شیطانوں کو گرفتار کرنے کے بجائے مسلمانوں پر انصاف کے الی الرغم ظلم اور نا انصافی کو روا رکھنے کا سلسلہ چلتا،بلکہ چل رہا ہے،ایک ہفتے سے زائد مسلمان احتجاج کرتے رہے، بے یارو مددگار، بے سرو سامان،کسی بڑی مسلم

جماعت نے اپنا رول ادا نہیں کیا،اہانت رسول کے خلاف غم و غصے کا اظہار نوجوانوں کی طرف سے کیا جاتا رہا جنہیں، سابقہ رویہ کی طرح جذباتیت سے موسوم کیا گیا،اور جب ساری دنیا میں اہانت رسول کے معاملے کو لیکر ہندوستان کی بی جے پی گورنمنٹ کو لتاڑا جانے لگا،اور سرزنش کی جانے لگی تو اسے بھی ایک سفید ریش بزرگ سابقہ ملت فروشی اور آبائی حکومت نوازی و وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے حکمران پارٹی کی تعریف و ستائش کے ذریعے فسطائیت کی مسلم دشمن اور

رسول پاک سے تعصب کی تصویر کو صاف کر نے لگے،لیکن اس تمام غفلت اور کچھ لوگوں کے مکروہ کردار کے باوجود ملت ٹائمز میں دیے گئے مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب کے انٹرویو کو دیکھنے کے بعد لگا کہ ایک قائد کی یہی شان ہونی چاہیے، اور ایسا ہی بے لاگ و بے باک انداز اور مضبوط موقف قیادت کا ہونا چاہیے،انٹرویو میں کہیں بھی یہ نہیں لگا کہ مولانا کچھ مصلحت اور

مداہنت سے کام لے رہے ہیں، بلکہ حکومت وقت اور فسطائی طاقتوں کو آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والا انداز،ظلم کو ظلم اور ظلم بڑھنے پر مٹ جاؤگے والی تنبہ، موہن بھاگوت کے حالیہ مساجد سے متعلق بیان پر برہمن واد کی چالبازی اور شاطرانہ پالسی پر مختصر لیکن جامع تبصرہ،عدلیہ کے

دوہرے معیار کی اصلیت اور تنقید،بابری مسجد سے دستبرداری کی تاریخی غلطی کا خمیازہ،اور بھی کچھ اہم سوالات اور ان کے درست جوابات،آخر میں مولانا کی ملت کے حالیہ مسائل اور مستقبل سے متعلق حالات پر تجویز دیگر مذاہب کے رہنماؤں سے ربط اور مل کر مذہبی مقامات کے تحفظ و

فاشسٹ طاقتوں سے جمہوری طریقے پر مقابلہ کرنے کے خاکہ پر مولانا ہی کچھ لاحیہ عمل پیش کر سکتے ہیں، ماضی کے تجربے میں یہ کتنا کارگر رہے گا اسے بھی وہ بخوبی سمجھ سکتے ہیں لیکن مولانا کے انٹرویو کو دیکھ کر یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ مولانا سجاد نعمانی صاحب، مولانا توقیر رضا خان صاحب، و دیگر ایسی شخصیات جن کی حق گوئی و بے باکی اور ملت کا درد سارے

ہندوستانی مسلمانوں پر عیاں ہیں اگر مل بیٹھیں تو واقعی ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے،

 

اپنی رائے یہاں لکھیں