ایک اور بینک پر عارضی پابندی ، کھاتہ دار 50 ہزار ہی نکال سکیں گے جانئے کیوں؟

نئی دہلی 05 مارچ (یواین آئی) حکومت نے نجی شعبے کے یس بینک پر 30 دن کی عارضی پابندی لگاتے ہوئے اس دوران کھاتہ داروں کے لئے رقم نکالنے کی حد 50 ہزار روپے طے کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آج شام چھ بجے سے یہ پابندی شروع ہو گئی ہے اور 03 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس پوری مدت میں کھاتہ دار 50 ہزار روپے سے زیادہ نہیں نکال سکیں گے۔ اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کے اس بینک میں ایک سے زیادہ کھاتے ہیں تب بھی وہ مجموعی طور پر 50 ہزار روپے ہی نکال سکے گا۔

ریزرو بینک کی درخواست پر وزارت خزانہ نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading