این آر سی کانفاذ قومی سلامتی کیلئے ہونا چاہئے نہ سیاسی مفادات کے لئے: رام دیو بابا

این آر سی کانفاذ قومی سلامتی کیلئے ہونا چاہئے نہ سیاسی مفادات کے لئے: رام دیو بابا

نئی دہلی: یوگا گرو رام دیو بابا نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے این آر سی نفاذ پر بیان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ(نیشنل رجسٹرآف سٹیزن) این آر سی قومی سلامتی کیلئے ہونا چاہئے نہ کہ اس پر سیاسی روٹیاں سیکی جائیں۔“ خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے رام دیو بابا نے کہا کہ اگر کوئی ایک شخص بھی ہندوستان میں غیرقانونی طو رپر رہتا ہے تو وہ ملک و قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔ ہمیں اپنے ملک کی حفاظت کرنا ہے۔

یہ این آر سی ہمارے ملک کی قومی سلامتی کا ذریعہ ہے۔ این آر سی سیاسی مفاد کے لئے نہیں ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ کل مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی صدر امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں بیان دیا تھا کہ این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading