این آر سي اور این پی آر میں کوئی تعلق نہیں ہے: شاہ

نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) قومی شہریت رجسٹر (این آرسي) کے تعلق سے ملک بھر میں ہورہے مظاہروں کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو واضح کیا کہ این آر سي اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسٹر شاہ کے ایک ایجنسی کو دیئے انٹرویو کے بعد سلسلےوار ٹویٹس میں یہ معلومات دی ہے۔ اس انٹرویو میں مسٹر شاہ نے کہا ہے کہ ’’این آرسي اور این پی آر میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ دونوں الگ الگ چیز ہیں۔ فی الحال این آر سي بحث کا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ابھی اسے ملک بھر میں لاگو کرنے پر کوئی غورو خوص نہیں کیا گیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس پر بحث کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے صحیح کہا ہے کہ ابھی اس پر کابینہ یا پارلیمنٹ میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اگراین آر سي لاگو کرنا ہوگا تو چوری چھپے تھوڑی ہی نہ کیا جائے گا‘‘۔

مسٹر شاہ نے کہا کہ این پی آر کے تعلق سے کسی کے ذہن میں اور خاص طور پر کسی بھی اقلیت کو یہ شک نہیں ہونا چاہئے کہ اس کا استعمال این آر سي بنانے کے لئے کرنا پڑے گا۔ ان دونوں کا آپس میں کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ این پی آر پر سراسر افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں نیا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں یہ بات بالکل صاف کر دینا چاہتا ہوں کہ این پی آر میں کسی کا نام شامل نہ ہونے سے کسی کی شہریت نہیں جائے گی۔ یہ این آر سي سے مختلف ہے‘‘۔

مسٹر شاہ نے کہا کہ این پی آر کی طرف سے لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہے، یہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ شہریت قانون کے سلسلے میں جو افواہ پھیلائی گئی، اس سے سوال کھڑا ہو گیا ہے۔ ابھی شہریت قانون کو لے کر مخالفت ختم ہو رہی ہے اس لیے نیا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ افواہیں پھیلائي جا رہی ہیں۔ اپوزیشن شہریت قانون اور این پی آر پر سیاست کر رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading