ایشوریہ رائے پھرحاملہ؟سوشل میڈیا پرتصویر وائرل

ممبئی:24مارچ۔( ایجنسیز)گزشتہ روز پرینکا چوپڑا کے حاملہ ہونے کی افوہیں تھیں، وہیں اب ایسی ہی خبریں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو لےکر بھی آرہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ارادھیہ کے بعد ایشوریہ رائے ایک بار پھر سے حاملہ ہیں۔

 

یہ قیاس ان کی ایک تصویر کو دیکھ کر لگایا جارہا ہے، جو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر میں ایشوریہ کا وزن تھوڑا بڑھا ہوا دکھ رہا ہے اور ان کے ایکسپریشنس کو دیکھر کر میڈیا میں ان کے حمل کی خبر چل رہی ہے۔ حالاںکہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہی ہیں، ایشوریہ رائے یا بچن خاندان کی جانب سے ایسا کچھ بھی سننے کو نہیں ملا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ وائرل ہو رہی تصویر گوا کی ہے۔ ایشوریہ رائے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ گوا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں۔ وہ ریت پر چلتی نظرآرہی ہیں وہیں ابھیشیک بھی ان کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح ایشوریہ اس تصویر میں بھی فریش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ایشویہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر ان کے ایک فین کلب نے شیئر کی ہے اور وہیں پر ایشوریہ کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے تصویر وائرل ہو گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading