مہاراشٹر کی ایک سیٹ پر بدلہ گیا امیدوار

کانگریس کی اس فہرست میں مہاراشٹر کی چار لوک سبھا سیٹوں کے امیدواران کا اعلان کیا گیا ہے . ان میں اکولہ سیٹ سے ہدایت پٹیل، رامٹیک (ایس سی) سیٹ سے کشور اتمراو اور ہنگولی سیٹ سے سبھاش وانکھیڑے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں چندر پور سیٹ سے اس سے قبل اعلان کردہ امیدوار ونائک بانگڑے کی جگہ اب سریش دھانورکر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہیں کرناٹک کی بینگلرو ساؤتھ سیٹ پر کانگریس نیتا بی کے ہری پرساد اور جموں کشمیر کی بارامولہ سیٹ پر حاجی فاروق میر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
