ایس بی آئی نے 42 کروڑ صارفین کو کیا خبردار !

ممبئی:ملک کے سب سے بڑے بینک یعنی اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنے صارفین کو انکم ٹیکس ریفنڈ کے نام پر ہورہے فراڈ کو لے کر خبردار کیا ہے ۔ ٹیکس ریفنڈ کے نام پر اس طرح کے فراڈ سے بچنے کیلئے ایس بی آئی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی میسیج میں دئے گئے لنک پر کلک نہ کریں ، جہاں ان سے ٹیکس ریفنڈ کے بارے میں ریکویسٹ ڈالنے کی بات کہی گئی ہو ۔ دراصل کئی لوگوں کو ایسے میسیجز آرہے ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ دئے گئے لنک پر کلک کر کے آپ اپنے انکم ٹیکس ریفنڈ کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔

 

ایس بی آئی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کیا آپ کو بھی انکم ٹیکس محکمہ کے نام پر ریفنڈ کیلئے فارمل ریکویسٹ ڈالنے کا میسیج آرہا ہے ؟ یہ میسیج آپ کو دھوکہ دینے کے مقصد سے بھیجا گیا ہے ۔ آپ اس بات کو یقینی بنالیں کہ اس طرح کے میسیج کو نظر کریں اور فورا اس میسیج کو رپورٹ کریں ۔

 

اس ٹویٹ میں ایس بی آئی نے ایک اینی میٹڈ ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں ایک صارف کو انکم ٹیکس ریفنڈ کے نام پر میسیج آتا ہے ۔ اس ویڈیو میں صارفین کو جانکاری دی گئی ہے کہ اس طرح کے میسیج پر دئے گئے لنک پر کلک کرنے سے فراڈ کو انجام دیا جاتا ہے ۔ اس ویب سائٹ کے ذریعہ صارفین سے ان کے اکاونٹ سے متعلقہ ضروری جانکاریاں حاصل کرکے ان کا غلط استعمال کیا جاتا ہے ۔

دراصل اس طرح کے فراڈ کو فشنگ تکنیک کی مدد سے انجام دیا جاتا ہے ۔ اس میں ایک فرضی ویب سائٹ بنائی جاتی ہے جو کہ پوری طرح سے اصلی ویب سائٹ کی طرح ہی ہوتی ہے ۔ اسی ویب سائٹ کی مدد سے صارفین سے ان کی ضروری جانکاریاں حاصل کی جاتی ہیں ۔ ایس بی آئی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی طرح کے لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنے اکاونٹ سے وابستہ کوئی جانکاری کسی کے ساتھ شیئر کریں ۔

غور طلب ہے کہ حال ہی میں انکم ٹیکس محکمہ نے اسی طرح کی ایک وارننگ جاری کی ہے ، جس میں ٹیکس دہندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے کسی طرح کے فراڈ کا شکار نہ بنیں ۔ بتادیں کہ جیسے ہی انکم ٹیکس محکمہ ریفنڈ جاری کرتا ہے ، وہ براہ راست صارفین کو کھاتے میں بھیجا جاتا ہے ۔ کوئی بھی ٹیکس دہندہ انکم ٹیکس ای فائلنگ پورٹل پر لاگ ان کرکے اپنے ٹیکس ریفنڈ کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکتا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں